سپریم جوڈیشل کونسل میں ججز کے خلاف حکومتی ریفرنس کے معاملے پر ایڈیشنل اٹارنی جنرل کراچی زاہد فخرالدین جی ابراہیم بطور احتجاج مستعفیٰ ہوگئے۔
زاہد فخر الدین نےکہا ہے کہ حکومتی ریفرنس سپریم کورٹ کو دبائو میں لانے کی کوشش ہے،سپریم کورٹ کے ججزکی ساکھ ناقابل مواخذہ ہے۔
ایڈیشنل اٹارنی جنرل کراچی نے اپنا استعفیٰ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو بھجوادیا ہے،جس میں کام جاری رکھنے سے معذرت کی ہے۔
انہوں نے استعفیٰ میں موقف اختیار کیا کہ سپریم کورٹ کے سینئر جج جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی ساکھ ناقابل مواخذہ ہے۔
حکومت نے سپریم کورٹ کے ایک اور ہائیکورٹ کے 2 ججز کے خلاف مبینہ ریفرنس سپریم جوڈیشل کونسل بھجوایا ہے۔
حکومت نے ریفرنس میں ججوں پر بیرون ملک جائیدادیں ظاہر نہ کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔