عام طور پر طلباء کو ڈگری حاصل کرنے کیلئے تھیسس لکھنے کی شرط عائد کی جاتی ہے لیکن فلپائنز کی حکومت نے طلباء کیلئے انوکھا قانون پاس کرلیا ہے۔
جی ہاں فلپائنز میں عائد کیے جانے والے نئے قانون کے مطابق گریجویشن کرنے والے طلباء کو ڈگری حاصل کرنے کیلئے کم سے کم 10درخت لگانے ہونگے۔
قانون منظور کرنے والے حکومتی اراکین کے مطابق یہ نیا قانون موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کیلئے کافی مفید ثابت ہوگا جبکہ اس نئے اقدام سے ہر سال 175ملین درخت لگیں گے۔