• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنوبی افریقہ کے اسکول میں بچوں کا انوکھا انداز


بچے من کے سچے ہوتے ہیں اسی لیے ان کی ہر ادا دل کو چھو لیتی ہے۔

جنوبی افریقہ کے ایک اسکول کے بچوں نے اسکول کے پہلے دن کو یادگار بنانے کے لیے اپنے ساتھیوں سے ملنے کا ایک انوکھا انداز اپنایا۔

ہر آنے والا بچہ اپنی مرضی سے کلاس روم کے باہر چسپاں 3رنگین کارڈز میں سے کسی بھی ایک کارڈکو چھو کر اس پر بنی ہوئی شکل کے حساب سے ساتھی بچے کوخوش آمدید کہتا،کسی نے ڈانس کیا تو کسی نے دوست کو گلے لگا لیا۔

بچوں کی یہ ادا جہاں اسکول انتظامیہ کو پسند آئی وہیں سوشل میڈیا پر بھی اس کو بہت پسند کیا گیا۔

تازہ ترین