• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران نے امریکی مشیر قومی سلامتی جان بولٹن کے اس دعوے کو سختی سے مسترد کردیا جس میں انہوں نے اماراتی بندرگاہ کے قریب بحری جہازوں پر حملے کا الزام ایران پر عائد کیا گیا تھا۔

ایرانی وزارت خارجہ کےترجمان سید عباس موسوی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا جہازوں کو ایرانی بارودی سرنگوں کی مدد سے نشانہ بنانے کا جان بولٹن کا دعویٰ من گھڑت اور مضحکہ خیز ہے۔

انھوں نے مزید کہا یہ دعویٰ ایران مخالف بی ٹیم کے منفی خیالات اور جارحانہ پالیسی کی ترجمانی کرتا ہے، بی ٹیم نے طویل مدت سے ایران مخالف رویہ اپنائے رکھا ہے، یہ کوئی نئی بات نہیں۔

انہوں نے کہا خطے میں افراتفری پھیلانے کے لئے دشمنوں کی سازشوں کو ہرگز کامیاب نہیں ہونے یا جائیگا۔ امریکی مشیر قومی سلامتی جان بولٹن نے امارات پہنچنے پر فجیرہ حادثے میں ایران کا ملوث ہونے کا الزام عائد کیا تھا۔

فجیرہ حملے کے دن سعودی عرب کے مغربی بندرگاہ ینبع میں بحری جہازوں پر حملہ ناکام بنایا جاچکا۔

تازہ ترین