• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جونیئر اسکواش چیمپئن شپ، فواد خان نے کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی

کے پی  کے فواد خان نے بوائز انڈر 15میں ٹاپ سیڈ پنجاب کے عامر عدنان کو ہرا کر جونیئر اسکواش چیمپئن شپ کے کوارٹر فائنل میں رسائی حاصل کرلی۔

صوبہ خیبر پختونخوا کے فواد خان نے بوائز انڈر15میں ٹاپ سیڈ پنجاب کے عامر عدنان کو اپ سیٹ کرتے ہوئے چوتھی میکڈونلڈ نیشنل جونیئر اسکواش چیمپئن شپ کے کوارٹر فائنل میں رسائی حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے۔

سندھ اسکواش ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام وینس جہانگیر خان اسکواش اکیڈمی پی ایس بی کراچی سینٹر پر جاری آٹھ لاکھ روپے مالیت کی انعامی رقم کی حامل چیمپئن شپ میں تمام کیٹیگریز میں مین ڈرا 32 کھلاڑیوں پر مشتمل ہے۔

اس چیمپئن شپ کے مین اسپانسر میکڈونلڈز پاکستان ہیں۔

سندھ اسکواش ایسوسی ایشن کے سیکریٹری جنرل نوید رحمان کی جانب سے جاری کئے گئے نتائج کے مطابق بوائز انڈر 15میں ٹاپ سیڈ پنجاب کے عامر عدنان کو کے پی کے فواد خان نے اپ سیٹ کرتے ہوئے شکست دے کر چیمپئن شپ سے آؤٹ کر دیا۔

فواد خان نے 11-11، 6-3 اور 12-10 سے فتح سمیٹی اور ٹاپ ایٹ میں جگہ بنائی۔

دیگر میچوں میں پنجاب کے جاسم نے پنجاب ہی کے شوریم عاطف رانا کو، کے پی کے اشتیاق خلیل نے پنجاب کے ابراہیم حبیب کو، کے پی کے عبدالہادی نے پنجاب کے محمد معاذ کو، آرمی کے فیضان علی خان نے کے پی کے زوہیب خان کو، سندھ کے راحیل وکٹر نے پنجاب کے احمد علی کو، کے پی کے دانش سکندر نے سندھ کے عزیر خان کو اور پنجاب نے ایم بن عاطف نے سندھ کے سہیل خان کو ہرا کر کوارٹر فائنل میں رسائی کنفرم کی۔

گرلز انڈر 19 کے دوسرے راؤنڈ کے میچوں میں ٹاپ سیڈ واپڈا کی مہوش علی نے سندھ کی دعا نزاکت کو 3-0 سے، واپڈا کی نمرا رحمان نے سندھ کی مناحل علی کو، کے پی کی علیشبا نے سندھ کی عائشہ سلمان کو، کے پی کی مناحل عقیل نے سندھ کی سہیما فاطمہ کو، کے پی کی ناہید فیض نے سندھ کی منیبہ کو، سندھ کی نمرا بتول نے سندھ ہی کی سمرودھی کو، سندھ کی دامیہ خان نے سندھ کی ویشنوی کو اور کے پی کی رانیہ قاضی نے پنجاب کی فجر نور کو شکست دی اور کوارٹر فائنل میں رسائی حاصل کی۔

اسپورٹس سے مزید