• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا کی مزید 7 ممالک کے شہریوں پر داخلے کی پابندی

امریکا کے صدر ٹرمپ نے فلسطینی اتھارٹی کے پاسپورٹ ہولڈرز اور شام سمیت مزید سات ممالک کے شہریوں کے امریکا میں داخلے پر پابندی عائد کردی۔

ٹرمپ کی عائد کردہ پابندی کا سامنا کرنے والے دیگر ممالک میں برکینا فاسو، مالی، نائجر، سیرا لیون، جنوبی سوڈان اور لاؤس شامل ہیں۔

ترجمان وائٹ ہاؤس کے مطابق امریکا ایسے تمام غیر ملکیوں کو روکنا چاہتا ہے جو اسے غیر محفوظ اور غیر مستحکم بناسکتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ امریکا سے پہلے بھی بارہ ممالک کے شہریوں کے امریکا میں داخلے پر پابندی لگاچکا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید