آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ میں ٹیم پاکستان کل ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلا میچ کھیلے گی ، کرکٹرز نے قومی ٹیم کو میچ کے حوالے سے کیا مشورے دے ڈالے۔
سابق آف اسپنر سعید اجمل نے قومی ٹیم کو مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ٹیم کو ریورس سوئنگ اور پیس کا ساتھ باولنگ کرنا ہو گی جبکہ آصف علی کی صورت میں جارحانہ مزاج بیٹسمین مل گیا۔
سابق کپتان سلمان بٹ نے کہا ہے کہ آن پیپر پاکستان ویسٹ انڈیز سے بہتر ٹیم ہے، آسٹریلیا اور انگلینڈ سے سریز ہارنا پاکستان کیلئے نقصان دہ رہا۔
سابق لیگ اسپنر عبدالرحمان کا کہنا ہے کہ ورلڈ کپ میں پاکستان کیلئے پہلا میچ جیتنا ضروری ہے، کرسل گیل اور آندرے رسل پاکستان کے خلاف میچ میں فرق ڈال سکتے ہیں۔
فاسٹ بولر اعزاز چیمہ کا کہنا ہے کہ وہاب ریاض اور محمد عامر کی شمولیت سے قومی ٹیم میں توازن پیدا ہوا ہے۔
بلے باز بلال آصف نے کہا کہ قومی ٹیم نے گذشتہ میچوں میں جو غلطیاں کی اس سے سیکھنے کا موقع ملا ہوگا جبکہ احسان عادل کا کہنا ہے کہ پاکستان ٹیم بہتر ہے اور امید ہے ویسٹ انڈیز کے خلاف اچھا مقابلہ ہوگا۔