پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں آج کاروبار کے دوران شدید مندی کا رجحان رہا۔
بازارِ حصص کا 100 انڈیکس 3 ہزار 545 پوائنٹس کی کمی سے 1 لاکھ 11 ہزار 326 پر بند ہوگیا۔
کاروبار کے دوران انڈیکس 1 لاکھ 14 ہزار 66 پوائنٹس کی بلندی پر بھی پہنچا۔
گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انڈیکس ایک لاکھ 14 ہزار 872 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔