• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پہلگام واقعہ کے حملہ آوروں‘ منصوبہ سازوں اور سہولت کاروں کو سزا دینے کیلئے پرعزم ہیں، وزیر خارجہ ایس جے شنکر

اسلام آباد (نمائندہ جنگ /ایجنسیاں)بھارتی حکومت کی پھر گیدڑبھبکی ‘ وزیرخارجہ ایس جے شنکر نے کہاہے کہ انڈیا پہلگام واقعہ کے حملہ آوروں ‘ منصوبہ سازوں اور سہولت کاروں کو سزادینے کیلئے پرعزم ہے ‘نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحٰق ڈارکا کہنا ہے کہ پاکستان کسی صورت پہل نہیں کرے گا لیکن اینٹ کا جواب پتھر سے دیا جائے گاجبکہ وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہاہے کہ بھارت آگ سے کھیلنے کی کوشش کر رہا ہے‘کسی بھی مہم جوئی کا پوری قوت سے جواب دیاجائےگا‘ اقوام متحدہ نے پاک بھارت کشیدگی میں کمی کیلئے کردار اداکرنے کی پیشکش کی ہے ۔ ادھر وزیراعظم شہباز شریف نے پہلگام حملے پر بے بنیاد انڈین الزامات کی تردید اور واقعے کی غیر جانبدار اور شفاف تحقیقات کا مطالبہ دہراتے ہوئے کہاہے کہ پانی چوبیس کروڑ پاکستانیوں کی لائف لائن ہے‘بھارتی مہم جوئی کی صورت میں پاکستان اپنی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کا پوری طاقت سے دفاع کرے گا۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرس سے فون پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔یواین سیکرٹری جنرل نے جنوبی ایشیا میں امن کے لیے پاکستان کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ دنیا اس اہم وقت میں خطے میں کسی قسم کی کشیدگی کی متحمل نہیں ہوسکتی ۔

اہم خبریں سے مزید