بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان نا صرف بھارت بلکہ دنیا بھر میں بے حد مقبول ہیں، اپنی لاجواب اداکاری اور دلکش شکل و صورت کے باعث انہیں بالی ووڈ کا کنگ کہا جاتا ہےجبکہ اُن کی اہلیہ گوری خان بھی نامور فلمساز اور بہترین ڈزائینر ہیں۔
اداکار شاہ رخ خان اور گوری خان کی بچےجیسے جیسے بڑے ہورہے ہیں اُن کے کیرئیر سے متعلق مختلف سوال اکثرخبروں کی زینت بننے ہوتے ہیں کہ وہ کب بالی ووڈ میں قدم رکھیں گے؟ کس فلم سے بالی ووڈ میں ڈیبیو کریں گے؟ والد کی طرح بالی ووڈ میں نام بنائیں گے یا والدہ کی طرح ڈزائیننگ کے شعبے سے منسلک ہوں گے؟
شاہ رخ خان کی بیٹی سہانا خان تو اکثر ہی خبروں میں رہتی ہیں، کبھی اُن کی دلکش تصاویر وائرل ہورہی ہوتی ہیں تو کبھی اُن کا کوئی ڈرامہ (پلے) سپر ہٹ ہوتا ہے جبکہ ان کا بیٹا آریان ذرا میڈیا اور سوشل میڈیا سے دور ہی رہتا ہے لیکن آج کل یہ خبریں گردش کررہی ہیں کہ شاہ رخ خان آریان کے لیے ہالی ووڈ فلم کی تلاش میں ہیں۔
واضح رہے کہ آریان خان کی پڑھائی ابھی مکمل نہیں ہوئی ہے بلکہ وہ کیلی فورنیا کی یونیورسٹی میں زیر تعلیم ہیں اور اُن کا فلموں میں بطور ہیرو کام کرنے کاکوئی ارادہ نہیں ہے بلکہ وہ مستقبل میں فلم ساز بننےکی خواہش رکھتےہیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کنگ خان نے اپنے بیٹے آریان خان کی کچھ تصاویر ہالی ووڈ پروڈیوسرز کو بھیجی ہیں تاکہ وہ اُنہیں فلم میں کاسٹ کرسکیں اور نا صرف یہ بلکہ شاہ رخ خان آریان کے لیے ہالی ووڈ میں کسی بہترین ڈیبیو فلم کی تلاش میں ہیں۔
دوسری جانب یہ بھی کہا جارہا ہے کہ آریان خان کو فلم میں بطور ہیرو کام کرنے میں دلچسپی نہیں ہے بلکہ وہ کرن جوہر کی اگلی فلم ’تخت‘ میں بطور اسسٹنٹ ڈائریکٹرکام کررہے ہیں۔
اس فلم میں کرینہ کپور، رنویر سنگھ، انیل کپور، عالیہ بھٹ، وکی کوشال اور جھانوی کپور سمیت کئی اداکار شامل ہیں۔