• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی دلکش اور باصلاحیت اداکارہ کومل میر نے پہلے کرش کا نام بتا دیا۔

حال ہی میں اداکارہ نے نجی یوٹیوب چینل کے پوڈکاسٹ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے اپنے بڑھتے ہوئے وزن، کاسمیٹک سرجری سے لے کر اپنے پہلے کرش تک مختلف امور پر کھل کر بات چیت کی۔

دورانِ انٹرویو میزبان نے اداکارہ سے ان کے پہلے کرش کا نام معلوم کیا تو ابتداً انہوں نے انکار کر دیا اور کہا کہ میرا تو کوئی کرش ہے ہی نہیں۔

بعد ازاں جب میزبان نے اداکارہ سے اصرار کیا تو انہوں نے بتایا کہ مجھے فواد خان بہت پسند ہیں، میرا کرش وہی ہیں، انہیں اسکول میں دیکھا تھا۔

کومل میر نے بتایا کہ میں نے ایک مقابلے میں حصہ لیا تھا اس میں جج فواد خان تھے، میں نے وہ مقابلہ جیتا تھا اور میری ایک تصویر بھی فواد خان کے ساتھ ہے۔

واضح رہے کہ اداکارہ نے اپنے کیریئر کا آغاز مس ویٹ پاکستان سے کرنے کے بعد ڈرامہ انڈسٹری میں مختصر عرصے میں قدم جما لیے ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید