• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’گاڈزیلا؛کنگ آف دی مونسٹرز‘ کا فائنل ٹریلر جاری


بلاک بسٹر گاڈزیلا سیریزکی نئی ایکشن ڈرامہ فلم"گاڈزیلا؛کنگ آف دی مونسٹرز"کا فائنل ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔

ہدایتکارمائیکل ڈاؤٹری کی اس فلم میں اداکاربریڈلے وائٹ فورڈ،ملی بوبی براؤن،وارا فرمیگا،کیلی شینڈلر اور چارلس ڈینس اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔

مینامی ایچکاوا اور ٹیاچی یویڈاکی مشترکہ پروڈیوس کردہ اس فلم کی کہانی گاڈزیلا نامی دیوہیکل مونسٹر پر مبنی ہے جو ایک بار پھر انسانی دنیا میں تباہی مچانے آپہنچتی ہے۔

ایکشن ڈرامہ مونسٹر فلم گاڈزیلا؛ کنگ آف دی مونسٹرزکل 31مئی کو سنیماگھروں کی زینت بنے گی۔

تازہ ترین