• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جسٹس قاضی عیسیٰ کے خلاف ریفرنس پر سپریم کورٹ بار کی مخالفت

سپریم کورٹ بار کے صدر امان اللہ کنرانی نے کہا ہے کہ ریفرنس کی بھرپور مخالفت کرنا ہمارا متفقہ فیصلہ ہے۔

 جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کے خلاف ریفرنس کے معاملے پر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کا اجلاس ہوا۔

انہوں نے کہا کہ جسٹس قاضی فائزعیسیٰ جوڈیشری کے بہت محترم جج ہیں، ان کی کردار کشی بند کی جائےریفرنس کی بھرپور مخالفت کریں گے ۔

صدر سپریم کورٹ بار امان اللہ کنرانی نے کہا کہ جسٹس فائز عیسٰی کے خاندان نے پاکستان بنایااوروہ ملک کے معزز ترین خاندان سے تعلق رکھتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جسٹس قاضی فائز عیسٰی پر مالی الزامات لگانا قابل مذمت ہے،جسٹس قاضی فائز عیسٰی کی کردار کشی بند کی جائے۔

تازہ ترین