پشاور ( نیوزڈیسک )چیف ایگزیکٹیو پسکو کی ہدایت پر بجلی کے ناجائز استعمال اور ڈائریکٹ کنڈوں کے خلاف جاری مہم کے دوران پسکوسرویلینس واپڈا ہاؤس پشاور کی ٹیموں نے ایڈیشنل چیف انجینئر محمدنعیم خان کی زیرنگرانی پشاورسرکل ،خیبرسرکل، ہزارہ ۲ مانسہرہ سرکل کے مختلف علاقوں میں چیکنگ کی تفصیلات کے مطابق پسکو سرویلینس واپڈا ہاؤس پشاور کی ٹیموں نے پشاورسرکل کے داودزئی سب ڈویژن کے علاقوں میں 60 افراد کو بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑلیا، خیبرسرکل کے پبی سب ڈویژن کے علاقوں میں18 کنکشنوں سے بجلی چوری پکڑی گئی،بنوںسرکل میں 27 کنکشنوں سے بجلی چوری پکڑی گئی،ہزارہ 2 مانسہرہ سرکل کے مانسہرہ رورل ۲ سب ڈویژن کے علاقوں میں 19،نتھیا گلی سب ڈویژن میں 9 کنکشنوں سے بجلی چوری پکڑی گئی ۔