پشاور(کرائم رپورٹر) تھانہ خان رازق پولیس نے شہری کو نوکری کا جھانسہ دے کر ڈیڑھ لاکھ روپے سے محروم کرنے والے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ حمزہ ولد شیر خان ساکن شیخ آباد نے رپورٹ درج کراتے ہوئے پولیس کو بتایا کہ کچھ عرصہ قبل فہد احمد اور فرمان احمد پسران نثار احمد ساکنان فقیر آبادنے اُس کو محکمہ صحت میں بھرتی کرنے کا جھانسہ دے کر اُس سے ڈیڑھ لاکھ روپے لئے تھے اور گزشتہ دنوں نے اُسے اپوائنٹمنٹ لیٹر دے کر جوائننگ کرنے کی ہدایت کردی تاہم جب وہ محکمہ صحت گیا تو معلوم ہوا کہ فراہم کیا گیا لیٹر جعلی ہے۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔