• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روس نے زور دیا ہے کہ عرب ممالک عدم جارحیت معاہدے کی ایرانی پیشکش قبول کرلیں، اس سلسلے میں روس معاہدے پر عمل درآمد میں تعاون کے لیے تیار ہے۔

روس کے نائب وزیر دفاع سرگئی ریابکوف نے کہا ہے کہ ایران نے عدم جارحیت کے معاہدے کی پیشکش بروقت کی ہے، امید ہے خلیجی تعاون کونسل اجلاس کے شرکاء ایران اور روس کی بات سنیں گے اور یہ پیشکش قبول کرلیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ روس معاہدے پر عمل درآمد میں تعاون کے لیے تیار ہے۔

تازہ ترین