پاکستان کرکٹ ٹیم ورلڈ کپ 2019ء کے اپنے پہلے ہی میچ میں ویسٹ انڈیز کے خلاف صرف 105 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔
ورلڈ کپ مقابلوں میں یہ پاکستان کا دوسرا کم ترین اسکورہے، اس سے قبل 1992ء کے ورلڈ کپ میں انگلینڈ کے خلاف ناٹنگھم میں پاکستان ٹیم40 اعشاریہ 2 اوورز میں 74 رنز بناسکی تھی۔
سلیم ملک اور مشتاق احمد71، 17 اور وسیم حیدر 13 رنز کے سوا کوئی بھی بیٹسمین ڈبل فیگر میں نہیں پہنچ سکا تھا۔
2015 ورلڈ کپ میں پاکستان ٹیم 160 کےاسکور پرڈھیر ہوگئی تھی۔
بیٹسمینوں کی ناقص کارکردگی کے باعث پاکستان ٹیم 21 اعشاریہ 4 اوورز میں صرف 105 رنز بناسکی۔
پاکستان کے صرف چار بیٹسمین فخرزمان، 22، بابراعظم 22، وہاب ریاض 18 اور محمد حفیظ 16 رنز کے سوا کوئی بھی بیٹسمین ڈبل فیگر میں اسکور نہ کرسکا۔