ویسٹ انڈیز کے اوپننگ بیٹسمین کرس گیل اب تک ورلڈ کپ میچز میں سب سے زیادہ چھکے لگانے والے بیٹسمین ہیں۔
انھوں نے اب تک ورلڈکپ میں27میچز کھیل کر 40چھکےلگائے ہیں، واضح رہے کہ اس میں آج پاکستان کے خلاف انھوں نےجو تین چھکے لگائے ہیں وہ بھی شامل ہیں۔
آج کے میچ میں کرس گیل نے34گیندوں پر نصف سنچری بنائی، اور اپنے چھکوں کی تعداد چالیس کردی ہے۔ اس طرح وہ اب تک ورلڈ کپ میچز میں چالیس چھکے لگاکر سب سے آگے ہیں۔
انکے بعد جنوبی افریقی بیٹسمین ابراہم ڈی ویلیئرز ہیں جنھوں نے 23میچوں میں 37چھکے لگائے ہیں۔جبکہ سابق آسٹریلوی کپتان رکی پونٹنگ 46 میچز میں 31چھکے لگاچکے ہیں۔
چوتھے نمبر پر نیوزی لینڈ کے وکٹ کیپر بیٹسمین برینڈن میکو لم ہیں جنھوں نے 34میچز میں 29چھکے مارے ہیں۔
جنوبی افریقی بیٹسمین ہرشیل گبز نے 25میچوں میں 28، اورسابق بھارتی ماسٹر بلاسٹر سچن ٹنڈولکر اور سری لنکا کے سانتھ جے سوریا نے بالترتیب 45اور 38میچز میں27، 27چھکے لگائے ہیں۔