پاکستان کی شکست پر سوئنگ کے سلطان پھٹ پڑے ،سابق ٹیسٹ کرکٹر کا کہنا ہے کہ ہار کا مسئلہ نہیں لیکن مقابلہ تو کریں، پورے پچاس اوورز تو کھیلیں۔
ناٹنگھم میں فیضان لاکھانی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم کا کہنا ہے کہ کھلاڑی فائٹ کریں، گیند کو چھوڑنا سیکھیں، وکٹ پر رکنا ضروری ہے۔
سوئنگ نے مزید کہا کہ آج کے میچ کے بعد سب کو پتہ چل گیا ہے کہ پاکستانی بیٹسمینوں کو گیند کیسے کرنی ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم ورلڈ کپ 2019ء کے اپنے پہلے ہی میچ میں ویسٹ انڈیز کے خلاف صرف 105 رنز پر آؤٹ ہوگئی تھی۔
جواب میں ویسٹ انڈیز نے ہدف با آسانی 3 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا تھا۔
ورلڈ کپ مقابلوں میں یہ پاکستان کا دوسرا کم ترین اسکورہے، اس سے قبل 1992ء کے ورلڈ کپ میں انگلینڈ کے خلاف ناٹنگھم میں پاکستان ٹیم40 اعشاریہ 2 اوورز میں 74 رنز بناسکی تھی۔