ایڈمرل کرمبیر سنگھ نے جمعہ کو بھارت کے 24ویں نیول چیف کی حیثیت سے کمانڈ سنبھال لی ہے۔
انھوں نے بھارتی بحریہ کے سربراہ کی حیثیت کمانڈ کا چارج ایڈمرل سنیل لانبا سے لیا جو کہ چالیس برس کی سروس کے بعد جمعہ کو ریٹائرہوگئے۔
ایڈمرل کرمبیر سنگھ اس سے قبل فلیگ آفیسر کمانڈنگ ان چیف برائے ایسٹرن نیول کمانڈ، ویشکھاپٹم میں متعین تھے۔