ایکشن اینی میٹڈ ایڈونچر مووی 'دی لائن کنگ کا نیا ٹریلر آگیا، بچوں اور بڑوں میں یکساں مقبول فلم 19جولائی کو نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔
ہدایتکارجان فیوریو کی اس دلچسپ فلم کی کہانی افریقہ کے سمبھا نامی ایک ایسے ننھے شیر کے گرد گھوم رہی ہے جواپنا پرائیڈ واپس لینے کے لئے مستقبل میں جنگل میں ہونے والی بغاوت کو نہ صرف کچلے گا بلکہ دشمنوں کا مقابلہ کرتے ہوئے جنگل کے بادشاہ کی حیثیت سے انتظام سنبھال لے گا۔
کیرن گلکسٹ، جیفرے سلور اور جان فیوریو کی مشترکہ پروڈکشن میں بننے و الی اس فلم کے دلچسپ کرداروں کے ڈائیلاگ نامور ہالی وو ڈ اداکارسیٹ روجن، بیونسے،جیمز ایرل،ڈونلڈ گلور،بلی ایچنر اور ایلفرے ووڈلڈ سمیت کئی فنکاروں کی آوازوں میں ر یکارڈ کروائے گئے ہیں۔
ڈرامہ، ایڈونچر اور تھرل سے بھرپور اس لائیو ایکشن فلم کو موشن پکچرز اور والٹ ڈزنی اسٹودیوز کے تحت 19جولائی کو نمائش کے لئے پیش کر دیا جائیگا۔