• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فلسطین مسلم امہ کا بنیادی مسئلہ ہے، او آئی سی

اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) نے فلسطین کے معاملے کو مسلم امہ کا بنیادی مسئلہ قرار دے دیا۔

سعودی عرب کی میزبانی میں ہونے والےاسلامی تعاون تنظیم کےسربراہی اجلاس کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا ہے۔

اعلامیے کے مطابق فلسطین مسلم امہ کا بنیادی مسئلہ ہے،فلسطین سے عالمی قراردادوں کےمطابق اسرائیلی قبضہ ختم کرایاجائے،مقبوضہ بیت المقدس فلسطین کا دارالحکومت ہے،آزاد،خودمختارریاست میں زندگی بسر کرنا فلسطینیوں کا حق ہے۔

اجلاس میں ہرقسم کی دہشتگردی،انتہاپسندی،تعصب پسندی کی مذمت جبکہ سعودی عرب اورمتحدہ عرب امارات میں دہشتگرد حملوں کی بھی مذمت کی گئی۔

عالمی برادری سے خطےمیں امن وسلامتی برقرار رکھنے کے لئے کردار ادا کرنے کامطالبہ بھی کیا گیا۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ دہشتگردی کوشہریت،مذہب،یاکسی علاقے سےنہیں جوڑاجاسکتا،مذہب، رنگ نسل کی بنیادہرعدم برداشت،امتیازی سلوک مذمت کرتے ہیں۔

اعلامیے میں نفرت ،امتیازی سلوک کےخاتمے کیلئے برداشت،احترام،بات چیت،تعاون پر زو دیاگیا اور کہا گیا ہے کہ سوشل میڈیا کے انچارجز پر اسلامی امہ کےدرمیان افراتفری،اختلافات دور کرنےکیلئےذمہ داری ہے۔

اعلامیے میں غیراسلامی ممالک میں رہنے والےمسلمانوں سےمکمل تعاون کااعلان کیا گیا اور کہا گیا کہ غیراسلامی ممالک میں رہنے والےمسلمانوں کےمسائل عالمی فورم پر اٹھائے جائیں،جوائنٹ اسلامک ایکشن سےاوآئی سی ترقیاتی مقاصد حاصل کرسکتی ہے۔

تازہ ترین