• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ورلڈ کپ، جنوبی افریقا کا مقابلہ بنگلہ دیش سے آج ہوگا

ورلڈ کپ کرکٹ میں آج بنگلہ دیش کی ٹیم اپنا پہلا میچ جنوبی افریقا کے خلاف کھیلے گی ، افریقی ٹیم کو اپنے پہلے میچ میں انگلینڈ کے خلاف شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

اوول کے گراؤنڈ میں ورلڈ کپ کرکٹ کے پانچویں مقابلے میں آج جنوبی افریقا کی ٹیم پہلی فتح کی تلاش میں  اپنا دوسرا میچ کھیل رہی ہے ، اسے اپنے پہلے میچ میں انگلینڈ کے ہاتھوں 104 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

دوسری جانب بنگلہ دیش کی ٹیم آج سے میگا ایونٹ میں اپنی مہم کا آغاز کر رہی ہے۔

بنگلہ دیش کے لیے تو اوول کا گراؤنڈ اتنا اچھا ثابت نہیں ہوا لیکن اس کے مایہ ناز آل راؤنڈر شکیب الحسن آج کے میچ کو اپنے لیے یاد گار بنا سکتے ہیں ۔

شکیب آج کے میچ میں صرف ایک وکٹ حاصل کر لیں تو وہ 5 ہزار رنز کے ساتھ تیز ترین 250 وکٹیں لینے والے کھلاڑی بن جائیں گے۔

دوسری جانب ہاشم آملہ بھی اس میچ میں 77 رنز بناکر تیز ترین آٹھ ہزار رنز بنانے کا وہرات کوہلی کا ریکارڈ توڑ سکتے ہیں۔

بنگلہ دیش اور جنوبی افریقا کے درمیان میچ دوپہر ڈھائی بجے شروع ہوگا ۔

تازہ ترین