• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


پاکستان فلم انڈسٹری کےمعروف اداکار رفیع خاورالمعروف’’ ننھا ‘‘کی آج 33ویں برسی منائی جارہی ہے۔

اپنے منفرد انداز سےپاکستان فلم انڈسٹری پر راج کرنے والےہےاداکارننھا نے اپنے فلمی کیرئیرکا آغاز 1966 میں فلم ”وطن کا سپاہی“ سے کیا۔

انہیں اصل شہرت 1975میں فلم ”نوکر“ سے ملی۔ فلم ’سالا صاحب‘ نے لاہور میں مسلسل 300 ہفتے تک زیر نمائش رہ کر ایک نیا ریکارڈ قائم کیا، ان کی جوڑی کو اداکار علی اعجاز کے ساتھ بھی بہت پسند کیا گیا۔

ننھا کی مزاحیہ اداکاری نے ٹی وی ڈرامہ ”الف نون“ کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا۔

ان کی مشہور فلموں میں سالا صاحب، سونا چاندی، چوڑیاں، سوہرا تے جوائی، دوستانہ و دیگر شامل ہیں مرحوم نے اپنے دور کی تمام ہیروئنوں کے ساتھ کردار نبھائے لیکن ان کی جوڑی نازلی کے ساتھ زیادہ پسند کی جاتی تھی۔

انہوں نے اپنے کیرئر کے عروج پر 2جون 1986 کو چند ناگزیر وجوہات کی بناپرخود کشی کرلی تھی۔

تازہ ترین