ورلڈکپ میں پاکستان کے دوسرے امتحان کی گھڑی آن پہنچی ۔قومی ٹیم آج انگلینڈ کےخلاف مدمقابل ہوگی۔
پاکستان اور انگلینڈ کےدرمیان میچ ناٹنگھم کےمیدان ٹرینٹ برج میں کھیلاجائےگا جوکہ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ڈھائی بجے شروع ہوگا۔
انگلینڈ کے خلاف آج ہونے والے میچ کےلیے پاکستان کرکٹ ٹیم نے اتوار کو ٹرینٹ برج ناٹنگھم میں بھرپور ٹریننگ کی۔
بارش کے باوجود بھی پاکستانی پلیئرز فیلڈ میں رہے ۔جب بارش تھمی تو کھلاڑیوں نے بھرپور نیٹ پریکٹس کی۔ آصف علی کو بھی ہارڈ ہٹنگ کی بھرپور پریکٹس کرائی گئی۔
واضح رہے کہ پاکستان کو اپنے پہلے میچ میں ویسٹ انڈیز سے شکست ہوئی تھی جب کہ انگلینڈ نے اپنے پہلے میچ میں جنوبی افریقا کو ہرایا تھا۔