• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شوپیاں میں بھارتی فوج کی فائرنگ، مزید 2 کشمیری شہید

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی جاری ہے جہاں اس نے مزید 2 مظلوم کشمیریوں کو شہید کر دیا۔

مقبوضہ وادی میں قابض بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی نہیں رک سکی،آئے دن اس کے ظلم و جبر کا کوئی نہ کوئی کشمیری نشانہ بنتا ہے۔

معصوم کشمیریوں کے لہو سے غاصب بھارتی فوج اپنے ہاتھ مسلسل رنگ رہی ہے جبکہ اقوام عالم بے حسی اور خاموشی سے یہ موت کا کھیل دیکھ رہی ہیں۔

قابض بھارتی فوج نے رات گئے مقبوضہ کشمیر کے ضلع شوپیاں کا محاصرہ کیا اور وہاں گھر گھر کی تلاشی لی۔

شوپیاں میں گھر گھر کی تلاشی کے دوران بھارتی فوج نے فائرنگ کر کے مزید 2 کشمیریوں کو شہید کر دیا۔

کشمیر میڈیا سروس کےمطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارتی قابض فوج نے گزشتہ ماہ (مئی میں) 34 کشمیریوں کو شہید کیا، جبکہ 601 کشمیری فائرنگ، پیلٹ گنز اور شیلنگ سےزخمی ہوئے۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ ماہ مقبوضہ کشمیر میں خاتون سمیت 156 کشمیریوں کو گرفتار کیا گیا، 5خواتین کو زیادتی کانشانہ بنایا گیا اور 39گھروں کو تباہ کیا گیا۔

تازہ ترین