بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان نا صرف اچھے اداکار ہیں بلکہ اچھے باپ اور ایک بہترین بھائی بھی ہیں۔ شاہ رخ خان کی بہن کو بہت کم لوگ جانتے ہوں گے کیونکہ وہ اپنے بھائی کے ساتھ بہت کم ہی نظر آتی ہیں لیکن اس کے باوجود دونوں ایک دوسرے سے بہت محبت کرتے ہیں۔
شاہ رخ خان کی بہن ذہنی مریضہ ہیں؟
ایک انٹرویو میں اداکار شاہ رخ خان نے بتایا کہ اُن کے والد کے انتقال کے وقت شہنازلالہ رخ گھر پر نہیں تھیں، وہ اس بات سے لاعلم تھیں کہ اُن کے والد کا انتقال ہوچکا ہے لیکن جیسے ہی وہ گھر آئیں اور والد کی لاش دیکھی تو انہیں ایک گہرا صدمہ لگا جس سے وہ ذہنی توازن کھو بیٹھی اور آج تک اس سے چھٹکارا حاصل نہیں کرسکیں۔
تاہم شاہ رخ خان انہیں کئی بار علاج کے لیے بیرون ملک بھی لے جاچکے ہیں۔
شہناز لالہ رخ کہاں رہتی ہیں؟
شاہ رخ خان اکثر مختلف پروگرامز اور تقریبات میں اپنی اہلیہ اور بچوں کے ہمراہ نظر آتے ہیں لیکن اُن کی بہن کبھی اُن کے ساتھ دکھائی نہیں دیتیں مگر اس کے باوجود وہ نہایت ذمہ داری کے ساتھ شہناز لالہ رخ کا بہت خیال رکھتے ہیں۔
56 سالہ شہناز لالہ رخ جو کہ شاہ رخ سے 5 سال بڑی ہیں اور جنہوں نے شاہ رخ خان کو پالا پوسا ہے، وہ شاہ رخ خان کی فیملی کے ساتھ اُن کے محل نما گھر ’منت‘ میں ہی رہائش پذیرہیں۔
کنگ خان کے برے دنوں میں انہوں نے اپنے بھائی کا بہت ساتھ دیا، لیکن اب اُن کے بیمار ہونے پر شاہ رخ نے اچھے بھائی ہونے کا ثبوت دیتے ہوئے ان کے علاج کی ذمہ داری اپنے کاندھوں پر لے لی ہے۔
چند روز قبل 27 مئی کو شاہ رخ خان نے اپنے چھوٹے بیٹے ابراہم کی 6 ویں سالگرہ کی تقریب منعقد کی ، سالگرہ کی تقریب کی تصاویر منظر عام پر آئیں تو اس میں طویل عرصے کے بعد اُن کی بہن شہناز لالہ رخ کو بھی دیکھا گیا۔
شاہ رخ خان اور شہناز لالہ رخ خان کی کچھ یادگار تصاویر: