امریکی ریاست کیلی فورنیامیں 34ویں سالانہ کلاسک کار شوکا انعقاد کیا گیا۔
Pismo Beach Classic Car Showنامی اس منفردایونٹ میں مختلف شہروں سے آئے شرکاء نے مختلف کمپنیوں اور ماڈلز کی900سے زائدکلاسک گاڑیوں کیساتھ شرکت کی، کار شومیں شرکت کیلئے ہزاروں افراد پہنچے اور اپنی پسندیدہ گاڑیوں کا بھرپور جائزہ لیا۔
اس 3روزہ شاندار ایونٹ کے دوران کلاسک گاڑیوں کی ایک پریڈ کا بھی انعقاد کیا گیا جس نے دیکھنے والوں پر سحر طاری کردیا۔