شہرِ قائد کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم و مرطوب رہنے اور ساتھ ہی تیز ہوائیں چلنے کا بھی امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 سے 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے۔
محکمہ موسمیات نے بتایا کہ کراچی کی ہوا میں نمی کا تناسب 75 فیصد ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں سمندری ہوائیں 24 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔
محکمہ موسمیات نے یہ بھی بتایا کہ کراچی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کم سے کم درجہ حرارت 28.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔