پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں بجٹ توقعات کے باعث کاروباری ہفتے کے آغاز پر تیزی دیکھی گئی جس سے 100 انڈیکس نئی ریکارڈ بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔
ٹریڈنگ کے دوران بازار حصص کے 100 انڈیکس میں 383 پوائنٹس کا اضافہ ہوا، جس کے بعد انڈیکس ایک لاکھ 22 ہزار 24 پوائنٹس پر بند ہوا۔
کاروبار کے دوران 100 انڈیکس ایک لاکھ 22 ہزار 611 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر بھی پہنچا۔
گزشتہ ہفتے کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس ایک لاکھ 21 ہزار 641 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔