• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاس اینجلس میں "دی سیکرٹ لائف آف پیٹس2 "کا رنگا رنگ پریمیئر


امریکی شہر لاس اینجلس میں ہالی وڈ تھری ڈی اینیمیٹیڈکامیڈی فلم "دی سیکرٹ لائف آف پیٹس2 "کے رنگا رنگ پریمیئر کا انعقاد کیا گیا۔

مقامی تھیٹر میں منعقد ہونے والی اس شاندار تقریب میں فلم میں اپنی آواز کا جادو جگانے والے فنکاروں نے شرکت کی جبکہ اس موقع پر مداحوں کی بھی بڑی تعداد نے وہاں کا رخ کیا۔

2016کی فلم کے اس سیکوئل کو ہدایتکارکرِ س ریناؤڈ کی اس فلم کی کہانی پالتو جانوروں کی زندگی پر مبنی پر ہے جو بہادر اتنے ہیں کہ بڑے بڑے کارنامے انجام دے ڈالتے ہیں اور لاڈلے اتنے کہ اپنے مالکان سے مختلف انداز میں نخرے بھی اْٹھواتے ہیں۔

مزے مزے کے نت نئے کھانوں کی شوقین مانو ہو یا شرارتی ننھا کتا، نٹ کھٹ ننھے خرگوش ہو یا غصیلی چڑیا سب ملکر ایکساتھ رہتے ہیں اور مالکان کی غیر موجودگی میں خوب تفریح کرتے اور کھیلتے بھی ہیں۔

پالتو جانوروں کی زندگی کے انوکھے پہلو کی عکاسی کرتی اس کامیڈی فلم کے ڈائیلاگ مشہور ہالی ووڈاداکار کیون ہارٹ، البرٹ بروکس، ہنی بال برس، ایرک اسٹون اسٹریٹ اور لیوئس سیکے کی آوازوں میں ریکارڈ کئے گئے ہیں۔

الیومینیشن انٹر ٹینٹمنٹ کی تیارکردہ تھری ڈی کمپیوٹر اینیمیٹیڈفلم یونیورسل پکچرز کے تحت 7جون کو سنیما گھروں میں دھوم مچانے آرہی ہے۔

تازہ ترین