پشاور میں مفتی پوپلزئی نے کل 4 جون کو عید منانے کا اعلان کردیا ہے۔
مسجد قاسم علی خان میں مفتی شہاب الدین پوپلزئی کی زیر صدارت مسجد قاسم علی خان می غیرسرکاری رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس ہوا، کمیٹی نے 100 سے زائد جگہ چاند دیکھنے کی شہادتوں کی بنیاد پرعیدالفطر منانے کا اعلان کیا ہے۔
اجلاس میں مولانا خیر البشر ،قاری عبدلروف ،مولانا جمال مشوانی سمیت دیگر علماء نے شرکت کی جس میں پشاور، مردان ، کرک، لکی مروت، میر علی ، بنوں ، ہنگو ، ڈومیل ، تنگی میں چاند نظرآنے کی شہادتیں موصول ہوئیں۔