• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی، ایس آئی یو کی کاررائی، 3 ملزمان گرفتار

کراچی کے مختلف علاقوں میں اسپیشل انوسٹی گیشن یونٹ نے دو مختلف کارروائیوں میں 3 ملزمان کو گرفتار کر کے اسلحہ اور موٹرسائیکل برآمد کرلی۔

اسپیشل انوسٹی گیشن یونٹ حکام کے مطابق پہلی کارروائی میں دو ملزمان سجاد اور عبدالرزاق کو گرفتار کر کے اسلحہ اور 1980ء میں بلدیہ ٹاؤن سے چوری کی گئی موٹرسائیکل برآمد کرلی گئی۔

ملزم سجاد 2018ء میں 2 پولیس اہلکاروں کو فائرنگ کر کے زخمی کرنے کے مقدمہ میں پولیس کو مطلوب تھا۔

ملزم پولیس اہلکاروں کو زخمی کرنے کے بعد ایران فرار ہوگیا تھا، ملزم کو انسداد دہشت گردی عدالت نے 2018ء میں اشتہاری اور مفرور قرار دیا تھا۔

دوسری کارروائی میں ایس آئی یو نے 20 سے 25 وارداتوں میں ملوث اسٹریٹ کرمنل آصف کو گرفتار کر کے ایک کلاشنکوف برآمد کرلی۔

تازہ ترین