بنوں میں انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے رکن قومی اسمبلی علی وزیر کے جسمانی ریمانڈ کی درخواست مسترد ہوئے، انہیں جوڈیشل ریمانڈ پر سینٹرل جیل پشاور بھیج دیا ہے۔
ایم پی اے اور رہنما پی ٹی ایم علی وزیر کو بنوں میں اے ٹی سی عدالت کے سامنے پیش کیا گیا۔
عید کی وجہ سے عدالت بند تھی جس پر انہیں مجسٹریٹ آن ڈیوٹی سول جج شعیب احمد کی عدالت میں لایا گیا۔
سی ٹی ڈی نےعدالت سے علی وزیر کے مزید جسمانی ریمانڈ کی درخواست کی۔
جس پر عدالت نے درخواست مسترد کرتے ہوئے ایم این اے علی وزیر کو سینٹرل جیل پشاور منتقل کرنے کے احکامات جاری کر دئیے۔
علی وزیر کو سخت سیکیورٹی میں پشاور جیل منتقل کر دیا گیا ہے، ان پرمیران شاہ میں سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر حملہ کرنے کا الزام ہے۔