• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

علی وزیر 8 روز کیلئے سی ٹی ڈی کے حوالے

رکن قومی اسمبلی علی وزیر کو شمالی وزیر ستان میں سیکیورٹی چیک پوسٹ پر حملے کے الزام میں عدالت میں پیشی کے بعد کائونٹر ٹیررازم پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔

علی وزیر کو بنوں کی انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کیا گیا، جس کے بعد انہیں 8 روز کےلئے سی ٹی ڈی کے حوالے کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق حوالگی کے بعد ایم این اے کو پشاور منتقل کردیا گیا ہے۔

علی وزیر کو گزشتہ روز میرانشاہ میں فوجی چیک پوسٹ پر حملے میں لوگوں کو  اکسانے کے الزام میں ساتھیوں سمیت گرفتار کیا گیا۔

تازہ ترین