• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیبرپختونخوا میں عید: سعد رفیق کا ردعمل

مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا حکومت نے پہلی بار 28 روزوں کے بعد عید منانےکااعلان کر ڈالا، رویت ہلال کمیٹی اور وزارت سائنس حیران و پریشان ہیں ۔

سعد رفیق کا کہنا ہے کہ 29 واں روزہ ہڑپ کرنےکےگناہ کا اختیار کہاں سے ملا؟ مہنگائی اور بے روزگاری کے ماروں کےروزے اورعید خراب کرکے حکمرانوں کوکیاملا؟

واضح رہے کہ خیبر پختونخوا میں سرکاری سطح پر آج عید الفطر منائی جارہی ہے۔

خیبر پختون خوا حکومت نے اپنی ہی وفاقی حکومت کے فیصلے کو رد کر کے پشاور کی غیر سرکاری رویت ہلال کمیٹی کے سربراہ مفتی شہاب الدین پوپلزئی کے اعلان کی توثیق کر تے ہوئے آج عید منانے کا اعلان کیا تھا۔

تازہ ترین