• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کشمیری عید کے دن بھی بھارتی فورسز کے مظالم کا شکار

مقبوضہ کشمیر کے مظلوم کشمیری عید کے دن بھی بھارتی فورسز کے مظالم کا شکار ہیں۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ضلع اننت ناگ،کپواڑہ، بارہ مولا اور سری نگر میں کشمیریوں کے آزادی کے حق میں مظاہرے اور ریلیاں منعقد کی جارہی ہے، ریلی کے شرکاء نے پاکستانی جھنڈے لہرائے۔

کشمیریوں نے پاکستان اور آزادی کے حق میں نعرے لگائے جس کے جواب میں بھارتی فورسز کی جانب سے مظاہرین پر پیلٹ گنوں سے فائرنگ اور آنسو گیس شیلنگ کی گئی، جس کے نتیجے میں متعدد کشمیری زخمی ہو گئے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق قابض انتظامیہ نے سری نگر میں سخت پابندیاں بھی لگا دیں۔

تازہ ترین