• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیپلز پارٹی کا سی ای سی اجلاس 10 جون کو طلب

پاکستان پیپلز پارٹی نے سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس 10 جون کو اسلام آباد میں طلب کرلیا، اجلاس کی صدارت بلاول بھٹو زرداری اور آصف زرداری کریں گے۔


سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں بلاول بھٹو زرداری نے بتایا کہ پیپلز پارٹی نے عوامی رابطہ مہم کے لئے کمر کس لی ہے اور اس سلسلے میں سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس طلب کیا گیا ہے جس میں سیاسی صورتحال اور عوامی رابطہ مہم کے لیے پارٹی حکمت عملی پر تبادلہ خیال ہوگا۔

اس سے قبل بلاول بھٹو زرداری نے گھوٹکی میں نوجوان سیاسی رہنماؤں کے وفد سے ملاقات کی، وفد میں صوبائی مشیر برائے صنعت، کھیل اور امور نوجوانان سردار محمد بخش خان مہر اور بنگل خان مہر کے علاوہ سابق وزیراعلیٰ مرحوم علی محمد خان مہر کے بیٹے احمد علی خان مہر بھی شامل تھے۔

اس موقع پر بلاول کا کہنا تھا کہ سلیکٹڈ اور لے پالک حکومت نے ملکی معیشت کا بیڑا غرق کر دیا ہے، مہنگائی نے عوام کا خون چوس لیا ہے ، حکومت کو ہٹانے کیلئے عوام کو سڑکوں پر نکلنا ہوگا۔

تازہ ترین