بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ سلیکٹڈ اور لے پالک حکومت نے ملکی کی معیشت کا بیڑا غرق کردیا ہے، عوام کو سڑکوں پر آکر ملک اور ملکی معیشت کو بچانا ہوگا۔
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری سے گھوٹکی کے نوجوان سیاسی رہنماوں کے وفد نے ملاقات کی، ملاقات میں ملک کی سیاسی صورتحال اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
گھوٹکی کے نوجوان سیاسی رہنماوں کے وفد میں صوبائی مشیر صنعت، کھیل اور امور سردار محمد بخش خان مہر، بنگل خان مہر،سابق وزیراعلی مرحوم علی محمد خان مہر کے بیٹے احمد علی خان مہر بھی شریک تھے۔
ملاقات میں ملک کی سیاسی صورتحال، عوامی رابطہ مہم اور گھوٹکی میں علی محمد مہر مرحوم کے انتقال سے خالی نشست پر ہونے والے انتخاب پر بات چیت کی گئی۔
بلاول بھٹوزرداری نے کہا کہ سلیکٹڈ اور لے پالک حکومت نے ملکی کی معیشت کا بیڑا غرق کردیا ہے، وفاقی حکومت نے نہ تھمنے والی مہنگائی سے عوام کا خون چوس لیا ہے، عوام کو سڑکوں پر آکر ملک اور ملکی معیشت کو بچانا ہوگا۔