• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انور سجاد 84 برس کی عمر میں انتقال کرگئے

ممتاز ادیب ، ڈرامہ نگار اور اداکار ڈاکٹرانور سجاد84برس کی عمر میں لاہور میں انتقال کر گئے۔

بیگم انور سجادکا کہنا ہے کہ ڈاکٹر انور سجاد کئی ہفتوں سے علیل تھے،کھانا پینا بھی چھوڑ رکھا تھا۔

ڈاکٹر انور سجاد کو صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی سے بھی نوازا گیا تھا،انہوں نے سوگواروں میں اہلیہ اور ایک بیٹی چھوڑی ہے۔

انور سجاد پیشے کے اعتبار سےمیڈیکل ڈاکٹر تھے ،ان کی وجہ شہرت ڈراموں میں جاندار اداکاری افسانہ نگاری اور ڈرامہ نویسی بنی۔

ڈاکٹر انور سجاد نےکنگ ایڈورڈ میڈیکل کالج سےایم بی بی ایس کیا۔

1989 میں حکومت پاکستان نے ڈاکٹرانورسجاد کو صدارتی تمغہ برائےحسن کارکردگی سےنوازا۔

جنم روپ،نیلی نوٹ بُک،رسی کی زنجیر،مجموعہ ڈاکٹر انورسجاد کی تصانیف میں شامل ہیں۔

ڈاکٹرانورسجاد کی دیگرتصانیف میں زردکونپل،نگارخانہ صبااورسمندر بھی شامل ہے۔

تازہ ترین