• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عید کے تیسرے دن بھارتی فوج کے ہاتھوں 4 کشمیری شہید

بھارتی فوج کی مقبوضہ کشمیرمیں ریاستی دہشت گردی جاری ہے جس کے دوران معصوم کشمیریوں کی جانوں سے کھیلنے کا عمل بھی نہیں رکا ہے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے ضلع پلوامہ میں تلاشی کے دوران بھارتی فوج کی فائرنگ سے شہید ہونے والے 4 کشمیری نوجوانوں میں 24 گھنٹے پہلے لاپتہ ہونے والے اسپیشل پولیس فورس کے 2 سابق اہلکار بھی شامل ہیں۔

حکام نے شبیر احمد اور سلیمان احمد کے ناموں سے پولیس اہلکاروں کے قتل کی تصدیق کی ہے جن کا تعلق پلوامہ اور شوپیاں سے ہے۔

شہید ہونے والے باقی 2 کشمیریوں عرفان احمد بھٹ اور آصف حسین غنی کا تعلق پلوامہ اور پنجران سے ہے۔

اس سے قبل مقبوضہ کشمیر کے مظلوم کشمیری عید کے دن بھی بھارتی فورسز کے مظالم کا شکار بنے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق عید الفطر کے دن ضلع اننت ناگ، کپواڑہ، بارہ مولہ اور سری نگر میں کشمیریوں کی آزادی کے حق میں مظاہرے کیے گئے اور ریلیاں منعقد کی گئیں، ان ریلیوں کے شرکاء نے پاکستانی جھنڈے بھی لہرائے۔

کشمیریوں نے پاکستان اور آزادی کے حق میں نعرے لگائے جس کے جواب میں بھارتی فورسزکی جانب سے مظاہرین پر پیلٹ گنوں سے فائرنگ کی گئی اورآنسو گیس شیلنگ کی گئی، جس کے نتیجے میں متعدد کشمیری زخمی ہو ئے۔

تازہ ترین