امریکی صدر کی آئرلینڈ آمد پر ہزاروں افراد نے احتجاجی مظاہرہ کیا ۔
بارش کے باوجود دارالحکومت ڈبلن کی سڑکوں پر ہزاروں افراد نے مارچ کیااور ٹرمپ کی پالیسیوں پر احتجاج کیا۔
ڈبلن ہی میں ٹرمپ کا مذاق اڑاتا غبارہ بھی فضا میں بلند کیا گیا جس کے ساتھ شرکا نے تصاویر بھی بنوائیں۔
دورہ برطانیہ کے بعد ٹرمپ آئرلینڈ پہنچے جہاں انہوں نے اپنے گولف کورس میں قیام کیا ۔