• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عطاآباد جھیل میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث روکی جانے والی کشتی سروس پھر سے بحال کر دی گئی ہے۔

ڈپٹی کمشنر بابر صاحب دین کا کہنا تھا کہ لینڈ سلائیڈنگ رکنے کے بعد عطاآباد جھیل میں کشتی سروس دوبارہ بحال کردی گئی ہے۔

وادی ہنزہ کے گاؤں شیشکٹ کے قریب لینڈ سلائیڈنگ کے باعث پہاڑ کا ایک حصہ عطاآباد جھیل میں گر گیا جس کے باعث سیاحوں کی کشتیوں کو عطاآباد جھیل میں جانے سے روک دیا گیا تھا، تاہم لینڈ سلائیڈنگ رکنے کے بعد کشتی سروس پھر سے بحال کر دی گئی ہے۔

ہنزہ کے شیشکٹ گاؤں کے قریب شدید لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے گرد و غبار نے شیشکٹ اور گلمت گاؤں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا تھا ۔

مجسٹرٹ گلمت نلیمہ کے مطابق شیشکٹ گاؤں میں جھیل کے کنارے آباد افراد کو حفاظتی اقدامات کے تحت نکال لیا گیا تھا تاہم اب سیاحوں اور مقامی لوگوں کو کوئی خطرہ نہیں ہے۔

واضح رہے کہ لینڈ سلائیڈنگ کے باعث بلبل کسک پہاڑ کا ایک حصہ عطا آباد جھیل میں جاگرا تھا جس کے باعث انتظامیہ نےعطاآباد جھیل میں کشتی سروس عارضی طور پر بند کردی تھی۔

تازہ ترین