پشاور(کرائم رپورٹر) پشاور پولیس نے عیدالفطر کے موقع پر قبرستان میں قمار بازی میں مصروف 6ملزمان کوحراست میں لے لیا،ملزمان کے قبضہ سے داو پر لگی ہزاروں روپے اور آلات قمار بازی بھی برآمد کر لئے گئے ہیں جن کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔ڈی ایس پی ٹاؤن ارشد خان کو عوامی شکایت ملی کہ تھانہ تہکال کی حدود قبرستان میں چند افراد قماربازی میں مصروف ہے اطلاع کو مصدقہ جان کر ڈی ایس پی ٹاؤن ارشد خان کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ تہکال شہریار خان نے دیگر پولیس نفری کے ہمراہ کامیاب کاروائی کے دوران 6ملزماکو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔ گرفتارملزمان میں آصف ولد مشرف اکرم خان ولد مومن اصغر خان ولد مثل وقار ولد انورخسیم ولد زر خان اور سجاد شامل ہیں جن کے قبضے سے داو پر لگی رقم ہزاروں روپے اور آلات قمار بازی برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔دوسری جانب تھانہ آغا میر جانی شاہ کی حدود میں دو مختلف کاروائیوں کے دوران قمار بازی میں مصروف 13 ملزمان کو گرفتار کر لیاگیا۔ ڈی ایس پی سبرب عتیق شاہ خان کواطلاع ملی کہ تھانہ آغا میر جانی شاہ کی حدود میں چند افراد قماربازی میں مصروف ہے اطلاع کو مصدقہ جان کر ڈی ایس پی عتیق شاہ کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ آغا میر جانی شاہ عمرآفریدی نے دیگر پولیس نفری کے ہمراہ دو مختلف کاروائیوں کے دوران 13ملزمان کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔ جن کے قبضے سے داو پر لگی رقم ہزاروں روپے اور آلات قمار بازی برآمد کر کے مقدمات درج کر لئے گئے۔