پشاور( کرائم رپورٹر) صوبائی دارالحکومت پشاور میں آتشزدگی کے 3واقعات میں لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل کر خاکستر ہو گیا۔گزشتہ روز پشاور صدرمیں عبداللہ نامی شخص کے فلیٹ میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے چند لمحوں پورے فلیٹ کو اپنی لپیٹ میں لے لیا آتشزدگی کے دوران فلیٹ میں موجود ہزاروں روپے مالیت کا سامان جل کر خاکستر ہو گیا ادھر تھانہ انقلاب کی حدود میں میاں نیکہ قبرستان میں بھی آگ بھڑ ک اٹھی تاہم کوئی نقصا ن نہیں ہوا جبکہ بورڈ بازار میں رحیم مارکیٹ میں موبائل کی دکان میں آگ لگنے سے ہزاروں روپے مالیت کا ساما ن جل کر خاکستر ہو گیا اطلاع ملنے پرریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا اور مارکیٹ کو تباہی سے بچا لیا ۔