• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حفیظ شیخ نے آئندہ بجٹ کو معیشت دوست قرار دیدیا

وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے آئندہ بجٹ کو معیشت دوست قرار دےدیا۔

ایک بیان میں عبدالحفیظ شیخ نے کہا کہ آیندہ بجٹ غریب دشمن نہیں ہوگا، معیشت دوست ہوگا، غریبوں پر ٹیکسوں اور مہنگائی کا بوجھ نہیں پڑنے دیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بجٹ میں روزگار کے مواقع پیدا کیے جائیں گے، معیشت غیر ضروری اخراجات کی متحمل نہیں ہوسکتی۔

مشیر خزانہ نے یہ بھی کہا کہ بجٹ میں ٹیکس آمدن بڑھانے کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں گے، آیندہ بجٹ میں کفایت شعاری سے خرچے بچائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ خسارہ کم کرنے کے لیے غیر ضروری اخراجات کم کریں گے۔

تازہ ترین