• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہانگ کانگ، کھڑی وین میں خوفناک آگ بھڑک اٹھی


ہانگ کانگ کے ایئر پورٹ پر رن وے پر کھڑی وین میں اچانک خوفناک آگ بھڑک اٹھی،حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

غیر ملکی رپورٹ کے مطابق وین میں آگ انجن گرم ہونے کی وجہ سے لگی جو دیکھتے ہی دیکھتے پھیل گئی، پاس کھڑا طیارہ آگ کی زد میں آنے سے بال بال بچ گیا۔

آگ لگنے کے فوری بعد رن وے پر فائرفائٹرز پہنچ گئے اور22منٹ کے بعد یہ آگ بجھا کرایئر پورٹ کو بڑے نقصان سے بچا لیا۔