• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کویت میں متعدد امریکی لڑاکا طیارے کریش گر گئے

کویت کی وزارت دفاع نے آج صبح امریکا کے متعدد طیارے گرنے کی تصدیق کر دی۔

سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کویتی وزارت دفاع کی جانب سے کہا گیا ہے کہ متعدد امریکی لڑاکا طیارے گرے ہیں تاہم ان کے پائلٹ محفوظ رہے ہیں۔

کویت کی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ متعلقہ حکام نے فوری طور پر تلاش اور بچاؤ کی کارروائیاں شروع کر دی ہیں، عملے کو بحفاظت نکال کر اسپتال منتقل کیا گیا۔ 

کویت کی وزارت دفاع کی جانب سے متعدد امریکی فوجی طیارے گرنے کی وجوہات نہیں بتائی گئیں۔

دوسری جانب امریکی سینٹرل کمانڈ کے ایک عہدیدار نے کویت میں امریکی فوجی طیارہ تباہ ہونے کی تصدیق کر دی۔

امریکی جریدے کے مطابق امریکی طیارے کا عملہ بروقت ایجیکٹ کرنے میں کامیاب رہا اور تمام اہلکار محفوظ ہیں۔

علاوہ ازیں ایرانی سرکاری میڈیا کا کہنا ہے کہ ملکی حدود کی خلاف ورزی پر امریکی ایف 15 لڑاکا طیارہ ایرانی فضائی دفاع نے مار گرایا۔

ایرانی میڈیا نے کہا کہ امریکی لڑاکا طیارہ کویت میں گر کر تباہ ہوا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل روسی میڈیا نے کہا تھا کہ کویت میں امریکی لڑاکا طیارہ گر گیا۔

اسکرین گریب
اسکرین گریب

روسی میڈیا کا کہنا تھا کہ کویت میں امریکا کا ایف 15 طیارہ گر گیا۔

امریکی ایف 15 کا پائلٹ ایجکٹ کرنے میں کامیاب رہا، پائلٹ کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید