آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
پیر18؍ذیقعد 1440ھ22؍جولائی 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

الطاف حسین کی گرفتاری کیخلاف کافی عرصے سے تحقیقات چل رہی تھیں،ترجمان ایم کیو ایم پاکستان

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ایم کیو ایم پاکستان کے ترجمان نے کہا ہے کہ الطاف حسین کے خلاف تحقیقات کافی عرصے سے چل رہی تھیں اور ان کی 2016 میں کی گئی تقاریر کے پرتشدد اور ریاست مخالف مواد پر ہی ایم کیو ایم پاکستان نے واضح پالیسی اپناتے ہوئے ان سے لاتعلقی کا فیصلہ کیا تھا،یم کیو ایم پاکستان عدم تصادم اور عدم تشدد پر مبنی ترقی پسندانہ سیاست کی داعی ہے، ہم نے روز اول سے مہاجر قاتل، مہاجر مقتول کے سفاک و مذموم عمل کی مذمت و حوصلہ شکنی کی ، انتخابات میں شرمناک شکست سے دوچار ہونے والے مصطفی کمال بتائیں کہ ان کی نام نہاد جماعت کے کتنے رہنما پرتشدد مقدمات میں آج بھی مطلوب ہیں ، ایم کیو ایم آئین اور قانون کی بالا دستی پر یقین رکھتی ہے اور چاہے وہ فردِ واحد ہو یا گروہ کسی کو قانون سے ماورا نہیں سمجھتی۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں