• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بانی ایم کیوایم الطاف حسین نے دوران تفتیش برطانوی پولیس کو کسی بھی سوال کا جواب دینے سے انکار کر دیا۔

واضح رہےجرائم پر اُکسانے اور اس کی معاونت کرنے کے شبہے میں لندن میں گرفتار بانیٔ ایم کیو ایم الطاف حسین پر فرد جرم عائد کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ آج کیا جانا تھا۔

بانی ایم کیوایم الطاف حسین سے برطانوی پولیس نے دو گھنٹے تک تفتیش کی جس میں انہوں نے صرف اپنا نام، تاریخ پیدائش اور گھر کا پتا پولیس کو کنفرم کیا۔

دورانِ تفتیش الطاف حسین کے وکلا بھی ان کے ساتھ تھے۔

بانی ایم کیوایم کی24گھنٹےکیلئےحراست کاوقت پوراہونے کے بعدلندن پولیس نے بانی ایم کیوایم کومزید12گھنٹےحراست میں رکھنےکی درخواست دی تھی۔


الطاف حسین کی 24 گھنٹے کے لیے حراست کا وقت پورا ہونے کے بعد انہیں مزید حراست میں رکھا جائے گا جس کے لیے درخواست ساؤتھ ورک پولیس اسٹیشن کے سپرنٹنڈنٹ نے دی ہے۔

یاد رہے کہ متحدہ قومی موومنٹ کے بانی الطاف حسین کو گزشتہ روز صبح سویرے لندن میں ان کی رہائش گاہ پر چھاپہ مار کر گرفتار کر لیا گیا جس کے بعد انہیں مقامی پولیس اسٹیشن منتقل کر دیا گیا تھا۔

بانی ایم کیو ایم کی رہائش گاہ پر چھاپے میں 15 پولیس افسروں نے حصہ لیا تھا، الطاف حسین کی گرفتاری ممکنہ طور پر 2016ء کی نفرت انگیز تقریر پر کی گئی ہے۔

تازہ ترین